• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ٹریفک کی روانی کو یقینی بناتا سمارٹ ٹریفک پولیس روبوٹ،  شیاو آن

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-22

    22 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ حوبے کے شہر جنگ جو کے قومی 4 اے درجے کے قدیم شہر ،جنگ جو کے انٹر سیکشن پر ،سمارٹ ٹریفک پولیس روبوٹ شیاو آن ، ٹریفک لائٹس کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ٹریفک کو کنٹرول کر رہاہے۔

    صوبہ حوبے کے شہر جنگ جو میں قومی 4 اے درجے کا قدیم شہر جنگ جو ، سیاحوں کی آمد و رفت کے باعث بے حد مصروف رہتا ہے۔ 3 اکتوبر سے ، اس علاقے کے انٹر سیکشن پر ،سمارٹ ٹریفک پولیس روبوٹ شیاو آن نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    73۔1 میٹر قامت کا یہ روبوٹ، ٹریفک لائٹس کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر ہاتھ کے اشاروں سے گاڑیوں کو ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ ، ڈرائیورز اور پیدل چلنے والوں کو ٹریفک کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے صوتی انتباہ بھی دیتا ہے۔یہ مصروف اوقات ،خاص طور پر تعطیلات کے دوران بھیڑ اور ٹریفک کے اضافی دباؤ میں افسروں کی معاونت بھی کرتا ہے۔

    صوبہ حوبے کے شہر جنگ جو کے قدیم شہر کے انٹر سیکشن پر ،سمارٹ ٹریفک پولیس روبوٹ شیاو آن ، الیکٹرک بائیک کے سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر قانون پر عمل کرنے کی یاددہانی کروا رہاہے۔

    یہ روبوٹ ،سائیکلز اور ای بائیکس کے سٹاپ لائن سے آگے جانے، یا پیدل چلنے والوں کے سرخ بتی کو توڑنے جیسی خلاف ورزیوں کو بھی شناخت کر سکتا ہے۔ لوگوں کے لیے ، ٹریفک رہنمائی کا یہ نیا طریقہ زیادہ آسانی سے قبول کیا جا رہاہےاور تحفظ کے پیغامات کو زیادہ موثر بناتا ہے۔ٹریفک ڈیوٹی سے ہٹ کر، شیاؤ آن لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیتا ہے اور قدیم شہر میں راستہ تلاش کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔

    اپنی منفرد شکل و صورت اور انٹرایکٹو خصوصیات کے باعث یہ راہ گیروں کی توجہ حاصل کرتا ہے، بچے اور سیاح رک کر اسے دیکھتے ہیں، اس کے ساتھ بات چیت کرتے اور تصاویر کھینچتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے درست اشارے اور صوتی انتباہ ،جدید ٹیکنالوجی اور قدیم تاریخی ماحول کا ایک نیا امتزاج پیش کرتے ہیں نیز اس کی موجودگی سے ٹریفک کی روانی زیادہ بہتر نظر آتی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان