
صوبہ فوجیان کے شہر، شیامن کی جی مئے ڈسٹرکٹ میں، شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں 5300 مربع میٹر پر لگائے گئے پھولوں کا فضائی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھین بو)
22 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)صوبہ فوجیان کے ساحلی شہر شیامن کی جی مئے ڈسٹرکٹ میں 5300 مربع میٹر کے علاقے میں خزاں کے پھولوں کا ایک شاندار سمندر کِھلا ہوا ہے۔ شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں دس سے زائد اقسام کے پھول کھل رہے ہیں، سرخ، پیلے، نارنجی، نیلے اور گلابی رنگوں کے پھول، سبز درخت، شفاف پانی اور نیلا آسمان مل کر ایک ایسا خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں کہ سیاح دور دور سے یہاں کھنچے چلے آتے ہیں۔
وہ پھولوں کی کیاریوں سے سجی پگڈنڈیوں پر چہل قدمی کرتے ہیں، یادگار اور دلکش تصاویر لیتے ہیں اور یہی تصاویر جب سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہیں تو مزید لوگوں کو اس علاقے کی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

صوبہ فوجیان کے شہر شیامن کے شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں سیاح پھولوں کے درمیان چہل قدمی کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھین روئی کھن)

صوبہ فوجیان کے شہر شیامن کے شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں سیاح پھولوں کے درمیان چہل قدمی کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھین روئی کھن)

شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں مختلف اقسام کے موسمی پھول موسمِ خزاں کی دھوپ میں خوب رنگ جما رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھین بو)

صوبہ فوجیان کے شہر، شیامن کی جی مئے ڈسٹرکٹ میں، شیامن ہارٹی کلچر ایکسپو گارڈن میں 5300 مربع میٹر پر لگائے گئے پھولوں کا فضائی منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن۔ چھین بو)



