• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کا چین میں زلزلے کے باعث جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

    (CRI)2026-10-23

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ اور چینی عوام سے دلی تعزیت کی۔صدر زرداری نے چین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں بھی ظاہر کیں۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی ایک پیغام میں چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ اور چین کے عوام، بالخصوص جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    ویڈیوز

    زبان