• صفحہ اول>>ویڈیوز

    یہ ہے مستقبل: شین زن لائبریری میں کتب مستعار لینے کی "اسمارٹ" سہولت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-28

    28 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ٹیکنالوجی کو جب ثقافتی ماحول میں استعمال کیا جائے تو کتب مستعار لینے جیسا کام، روایتی طریقوں سے آزاد ہو کر زیادہ مؤثر اور آسان ہو جاتا ہے۔ جنوبی چین کے صوبے گوانگ دونگ میں شین زن لائبریری کا شمالی ہال، شہری عوامی ثقافتی خدمات میں چین کے ڈیجیٹل طریقوں کے نفاذ کی ایک واضح مثال ہے۔

    یہاں آنے والے لوگ، آن سائٹ سمارٹ سکرین پر ایک منی پروگرام کے ذریعے لائبریری میں موجود کتب مستعار لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ انٹیلی جنٹ نظام خودکار طور پر، زیرِ زمین کتب خانے سے مطلوبہ کتاب منتخب کر کے، چھت پر معلق ریل ٹرالی کے ذریعے انہیں وصولی کے مقام پر منتقل کرتا ہے تاکہ ایک ہی جگہ پر کتاب مستعار لینے کا تمام کام "سیلف سروس" کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

    امریکا کے اینڈریو سمتھ نے، مکمل سیلف سروس، بغیر کسی نگران کے تمام تر عمل سر انجام دیے جانے اور کتاب کی فوری بازیافت کے اس پورے طریقہ کار کا بذاتِ خود تجربہ کیا۔ ایک وقت تھا جب کتب تلاش کرنے اور مستعار لینے میں کافی وقت اور محنت لگتی تھی، لیکن ٹیکنالوجی نے اسے ایک آسان عمل میں تبدیل کر دیا ہے اور مقامی لوگوں کے لیے مطالعے کو ایک جدید انداز دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان