• صفحہ اول>>ویڈیوز

    فنی تعلیم اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں پاک- چین تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ رانا مشہود چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-10-30

    30 اکتوبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)29 اکتوبر کو بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن فورم کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان فنی و پیشہ ورانہ تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور صنعتی ضروریات کے مطابق صلاحیتوں اور ہنر کو فروغ دینے کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

    رانا مشہود نے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم، صنعتی ترقی اور ہنرمندی کی تربیت کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے آمادگی کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جانا چاہیے، جن میں مشترکہ تربیتی پروگرام، نصاب کی تیاری، فنی تربیت مہیا کرنے والے اساتذہ کی استعداد میں اضافہ، اطلاقی تحقیق، تعلیمی اداروں کے مابین شراکت داری اور فارغ التحصیل نوجوانوں کو آجروں سے منسلک کرنے کے مؤثر اقدامات شامل ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان