• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی 9ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش میں مزید فارچیون گلوبل 500 کمپنیز اور صنعت کے سرکردہ ناموں کی شرکت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-05

    4 نومبر 2026۔ شنگھائی میں 9ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش کے ہال 3 کا فضائی منظر۔ (شنہوا ۔ گوو لے)

    4 نومبر 2026۔ شنگھائی میں 9ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش کے ہال 3 کا فضائی منظر۔ (شنہوا ۔ گوو لے)

    5 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) 5نومبر کو شنگھائی میں شروع ہونے والی چین کی 9ویں بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کرنے والی غیر ملکی کمپنیز اور صنعت کے سرکردہ ناموں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچنا، دنیا کے اس سب سے بڑے درآمدی تجارتی میلے کی مستقل مقبولیت کی علامت ہے۔

    اس نمائش میں، 300 سے زائد فارچیون گلوبل 500 کمپنیز اور صنعت کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے جب کہ 2,000 سے زائد کمپنیز پہلی بار اس نمائش میں شامل ہوں گی۔وزارتِ تجارت کے مطابق، رواں سال کی نمائش میں 148 ممالک اور علاقوں سے 4,142 غیر ملکی نمائش کنندگان اور مجموعی طور پر 162 ممالک، علاقے اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

    سی آئی آئی ای کا آغاز 2018 میں ہوا تھا اور اس کے بعد سے، اس نمائش نے چھوٹی بڑی ہر سطح کی بین الاقوامی کمپنیز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جن کے لیے یہ، چین میں نئی مصنوعات کے آغاز کے لیے ایک پلیٹ فارم اور دنیا کی دوسری بڑی صارف مارکیٹ تک رسائی کا ایک تیز طریقہ ہے۔

    توقع ہے کہ اس سال، 480 سے زیادہ نمائش کنندگان عالمی سطح پر، ایشیا میں، یا چین میں خود کو متعارف کروائیں گے، جو اس ایونٹ کے لیے ایک اور ریکارڈ ہو گا۔ چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش، چین کی جانب سے مارکیٹ کو مزید کھولنے اور دنیا بھر سے معیاری مصنوعات کو داخلے کی اجازت دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔چین کو امید ہے کہ درآمدات میں اضافہ مقامی طلب کو بڑھانے اور صنعتی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔

    اس سال کے پہلے نو ماہ میں، ملکی درآمدات 16.7 ٹریلین یوان (تقریباً 2.48 ٹریلین امریکی ڈالر) رہیں، یہ 22.3 فیصد کا اضافہ ہے جو، 2021 کے بعد سب سے زیادہ ترقیاتی شرح ہے۔

    ویڈیوز

    زبان