
140واں کینٹن فیئر، 5 نومبر کو چین کے شہر گوانگ چو میں اختتام پذیر ہو ا، جس میں دنیا بھر کے 219 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 52 ہزار غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 12.2 فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح غیر ملکی خریداروں کی تعداد ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
موجودہ کینٹن فیئر میں پیش کی گئی 48 لاکھ 80 ہزار مصنوعات میں نئی مصنوعات کا تناسب 23.2 فیصد جبکہ ماحول دوست مصنوعات کا تناسب 26 فیصد رہا۔ دونوں شعبوں میں یہ اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔ اس کے علاوہ آزادانہ دانشورانہ ملکیتی حقوق کی حامل مصنوعات کا حصہ بھی 26 فیصد رہا۔ 141واں کینٹن فیئر 15 اپریل سے 5 مئی 2027 تک گوانگ چو میں منعقد ہوگا۔



