
مقامی وقت کے مطابق 10 سے 11 نومبر تک روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوں گے۔ روس اور یوکرین کے وفود پہلے ہی ابوظہبی پہنچ چکے ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 9 نومبر کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ابوظہبی مذاکرات کا بنیادی موضوع سلامتی ہے۔ روس سلامتی کی ضمانت کے معاملے میں امریکہ کے موقف کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین تعمیری انداز میں مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ اسی روز، یوکرین کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور یوکرین کی فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹررستم عمروف نے کہا کہ یوکرین کا مقصد طویل مدتی، پائیدار امن و سلامتی اور اس کے لئے ضمانتوں کا حصول اور جنگ کے بعد یوکرین کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ روس اور یوکرین نے نجی طور پر سرزمین کے مسئلے پر کچھ لچک دکھائی ہے اور امریکہ روس کو کثیر الجہتی فریم ورک پر رضامند کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ادھر یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لئین نے کہا کہ یورپی یونین اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر متعلقہ مذاکرات میں شرکت کرے گی جبکہ روسی صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا کہ یورپی ممالک کے امریکہ اور یوکرین کے ساتھ رابطے کے اپنے اپنے ذرائع ہیں اور ابوظہبی میں ہونے والے مذاکرات سہ فریقی ہوں گے۔



