• صفحہ اول>>دنیا

    اس وقت  ایران کے خلاف فوجی کارروائی  کی  بظاہر ضرورت محسوس نہیں  ہو رہی  ، ٹرمپ

    (CRI)2026-11-10

    مقامی وقت کے مطابق 9 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی بظاہر کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق، موجودہ صورتحال سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ تنازع ختم ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران عسکری اعتبار سے عملاً ختم ہو چکا ہے۔ آبنائے ہرمز واقعی بند ہے، تاہم اسے ایران کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال صورتحال بڑی حد تک جوں کی توں برقرار ہے اور امریکہ ایران پر دباؤ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے تاریخ کی سخت ترین فوجی ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے اور ایک نئی آپریشنل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جسے "آئرن گیٹ" کا نام دیا گیا ہے۔ موجودہ کارروائی میں زمینی اور سمندری دونوں راستے شامل ہیں۔ امریکہ کے پاس صورتحال کو مکمل کنٹرول کر نے کی صلاحیت حاصل ہے۔ اگر فوجی کارروائی کی ضرورت پیش آئی تو امریکہ انتہائی سنجیدگی سے اس کا جواب دے گا۔

    ویڈیوز

    زبان