• صفحہ اول>>دنیا

    روس، امریکہ، اور یوکرین  کے درمیان نو ماہ بعد دوبارہ مذاکرات  کا آغاز

    (CRI)2026-11-11

    روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا ایک نیا دور 10 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوا۔ پہلے دن یہ مذاکرات تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہے۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات تعمیری اورحقیقی معنوں کے حامل ہیں۔ مذاکرات میں جنگی قیدیوں کی رہائی ایک ترجیحی موضوع تھا۔ اس کے علاوہ، تینوں فریقوں نے یوکرین کے لیے حفاظتی ضمانتوں کی تفصیلات اور ان کے دیر پا اثر کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین نے بحیرہ اسود اور توانائی کے شعبوں میں جنگ بندی کی مخصوص تجاویز بھی پیش کی ہیں اور اب اسے روس کے جواب کا انتظار ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 10 تاریخ کو ماسکو میں کہا کہ چاہے فائربندی ہو یا جنگ بندی، روس یہ جانے بغیر کہ روس اور یوکرین کی صورت حال کس طرح آگے بڑھے گی، اتفاق نہیں کرے گا۔

    اسی دن امریکہ، یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، یوکرین اور نیٹو کے نمائندوں نے مذکورہ سہ فریقی مذاکرات سے پہلے یوکرین کے معاملے پر اپنے موقف کی ہم آہنگی کے لیے بات چیت کی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ، جو پیرس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک تھے، 10 تاریخ کو کہا کہ سہ فریقی مذاکرات "بہت نتیجہ خیز" ثابت ہوئے اور بات چیت کے دائرہ کار کو بڑھا کراس میں یورپی فریقوں کو شامل کرنا چاہیے۔ لیکن تینوں فریقوں کی مذاکرات کی میز پر واپسی کے باوجود، روس اور یوکرین کے درمیان مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان