• صفحہ اول>>دنیا

    ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی "کوئی ضرورت نہیں"، امریکی وزیر خارجہ

    (CRI)2026-11-11

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 10 نومبر کو پیرس میں کہا کہ امریکی اقتصادی پابندیاں اور سمندری ناکہ بندی کے اقدامات "بہت موثر" رہے ہیں، لہذا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ پیرس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ ایک انٹرویو میں روبیو نے کہا کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے اقتصادی پابندیوں کے اثرات وقت کے ساتھ ساتھ مزید نمایاں ہوں گے۔ امریکہ ایک "حقیقی معاہدے" تک پہنچنے کے لئے کھلا رویہ رکھتا ہے لیکن ایران کی طرف سے جنگی معاوضے کے مطالبات کو صدر ٹرمپ نے واضح طورپر ناممکن قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 تاریخ کو کہا کہ جب تک کہ امریکہ-ایران مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے، امریکہ کی ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کا امکان "انتہائی کم" ہے ، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی "تیار" ہیں اور دوبارہ فوجی کارروائی کرنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔

    ویڈیوز

    زبان