ایرانی ذرائع کی 21 نومبر کی اطلاعات کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران ایک "خاموش" اقتصادی جنگ کا مقابلہ کررہا ہے، جو فوجی تنازع سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران میں قحط پیدا کرنے اور ملکی مارکیٹ میں قلت پیدا کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ ناکام رہے اور ایران کی پیداواری سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ "دشمن کے حملے اور غیر مساوی جنگ" کے مقابلے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کریں۔
علاوہ ازیں ایران کے نائب وزیر داخلہ علی زینیوند نے اکیس تاریخ کو تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے ایران پر سمندری ناکہ بندی، زمینی اور فضائی پابندیاں عائد کیں، لیکن یہ پابندیاں ایران کی تجارت کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارت داخلہ ہمسایہ ممالک سے مشاورت کر رہی ہے اور سرحدی اور تجارت سے متعلق امور پر عمل کررہی ہے تاکہ موجودہ مسائل کو حل کیا جائے۔



