• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے ڈرلنگ جہاز مینگ شیانگ کا سمندری آزمائش کے دوران 2 ہزار میٹر کی گہرائی میں نیا عالمی ریکارڈ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-18

    18 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)17نومبر کو چائنا جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) کے مطابق حال ہی میں، چین کے بحری برما کاری کے جہاز مینگ شیانگ نے 2,000 میٹر درجے کے رائزر لیس مڈ ریکوری اینڈ سرکولیشن ڈرلنگ سسٹم کا 33 دن پر محیط سمندری آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے۔ اس کامیابی سے اس نوعیت کے نظام کے لیے پانی میں زیادہ سے زیادہ عملی گہرائی کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔

    حالیہ سفر میں مینگ شیانگ نے اس نظام کو بحیرہ جنوبی چین کے شمالی حصے میں جن دو مقامات پر آزمایا، وہاں پانی کی گہرائیاں بالترتیب 142.7 اور 2,004.8 میٹر تھیں اور مٹی کی گردش،اس کی بازیابی اور اسے دوبارہ استعمال کرنے کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

    ویڈیوز

    زبان