
آن لائن تشہیری مہم کے آغاز کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
23نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں ہائی کھوو میں، "ریڈ سٹار اوور چائنا-چھیونگ یا کے شعلے سے فری ٹریڈ پورٹ تک" کی تھیم پر مبنی، آن لائن تشہیری مہم کے باضابطہ آغاز کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

سی پی سی ہائی نان کی صوبائی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور شعبہِ تشہیر کے سربراہ، وانگ بن تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
2026، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ، لانگ مارچ کی کامیابی کے 90 سال مکمل ہونے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ’چھیونگ یا‘ تنظیم کی پہلی کانگریس کی 100 ویں سالگرہ کا سال ہے نیز ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے باضابطہ آغاز کا ایک سال بھی رواں سال مکمل ہو رہا ہے۔ ایک سو سال قبل، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی ’چھیونگ یا‘ تنظیم کی پہلی کانگریس ہائی کھوو میں منعقد ہوئی تھی، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی چھیونگ یا مقامی کمیٹی قائم ہوئی اور ہائی نان میں پارٹی کی متحدہ قیادت کا آغاز ہوا۔ طویل اور مشکل انقلابی جدوجہد میں، چھیونگ یا کے کمیونسٹس نے "تئیس سال تک سرخ پرچم بلند رہا" کا انقلابی کرشمہ رقم کیا اور اس جذبے کو پروان چڑھایا جس کی بنیاد "پختہ یقین، مسلسل جدوجہد، حقائق سے رہنمائی، ذمہ داری اٹھانے کے حوصلے، قومیتی اتحاد اور مشترکہ کوشش ہے۔ یہی جذبہ، ہائی نان کے عوام کی ہر مشکل اور رکاوٹ پر قابو پانے اور انقلابی فتح حاصل کرنے کی قوت کا سرچشمہ ہے۔ اس مہم کا مقصد، چھیونگ یا کے سرخ ثقافتی وسائل کا تفصیلی جائزہ لینے، "تئیس سال تک سرخ پرچم بلند رہا" کی انقلابی روح کو منتقل کرنے، سرخ ورثے کو آگے بڑھانے، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور پیش رفت کے لیے نئی قوت مجتمع کرنے ہے۔

کوہِ موروئی انقلابی یادگار پارک کے تاحیات اعزازی سربراہ، 89 سالہ وانگ شوئے گوانگ اس دور کے آنکھوں دیکھے حالات بیان کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
’ایک سرخ ستارہ، تین راستے‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں، ’پہاڑی راستہ‘، ’سمندری راستہ‘ اور ’نیا راستہ‘ کے تحت تین حصوں پر مشتمل منظرنامے کی طرز پر پیش کی جانے والی پرفارمنسز کے علاوہ تقریب کی موضوعاتی پرومو ویڈیو، آن لائن پلیٹ فارمز، پالیسی کی سمجھ بوجھ دینے والی مختصر ویڈیوز اور چین کی یانگ پُھو بندرگاہ پر کسٹمز کارروائی کی ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ روشنی کی ایک ہی کرن، ماضی کو آج کے دور سے منسلک کرتی ہے۔


افتتاحی تقریب میں فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
تفصیلات کے مطابق، افتتاحی تقریب کے بعد آن لائن موضوعاتی مہم کا آغاز ہو جائے گا جس کے دوران، ذرائع ابلاغ کی ادارتی ٹیمز ہائی نان کے مختلف علاقوں میں تحقیق اور انٹرویوز کریں گی، جن کا محور انقلابی ورثہ اور کھلی ترقی ہوگا۔ یہ ٹیمز تاریخی مقامات، یادگاری مراکز اور مقامی محاذوں کا دورہ کر کے انقلابی کہانیاں بیان کریں گی، جب کہ بندرگاہوں، صنعتی علاقوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں میں آزاد تجارتی بندرگاہ کی پیش رفت نیز کمپنیز اور مقامی آبادی کے تجربات سامنے لائیں گی۔ شرکا اپنے پلیٹ فارمز اور مہارت سے نئے ابلاغی انداز اپناتے ہوئے ہائی نان کی انقلابی ثقافت اور کھلی ترقی سے جڑی داستانیں سنائیں گے اور چینی طرز کی جدیدیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔



