23 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)ہائی نان کرانیکلز میوزیم میں "تئیس سال تک سرخ پرچم بلند رہا" کے موضوع پر ہونے والی نمائش گاہ میں، دو کم سن، پُرعزم آوازیں یکے بعد دیگرے گونجیں۔ دو عمر "ریڈ سکارف" گائیڈز نے، ذرائع ابلاغ کی ادارتی ٹیمز کو چھیونگ یا انقلاب کے ہنگامہ خیز زمانے کی انقلابی داستانیں سنائیں۔
خوش قسمتی سے لنگ شوئی لی خوداختیارلئے شان کاؤنٹی کے نان پھنگ گووزائی پرائمری سکول کی طالبہ، شیاؤ وین جی کا تعلق ہائی نان کرانیکلز میوزیم سے قائم ہوگیا۔

شیاؤ وین جی ذرائع ابلاغ کی ادارتی ٹیمز کو چھیونگ یا کی انقلابی داستان سنا رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
دو سال سے کچھ زیادہ مدت میں وہ اب تک رضاکارانہ طور پر 60 سے زائد گائیڈ ٹورز کروا چکی ہیں۔ وہ اپنی کم سِن لیکن پُرعزم آواز میں چھیونگ یا کے انقلابی پیش روؤں کی کہانیاں بیان کرتی ہیں، تاکہ انقلاب کا جذبہ نوجوانوں تک منتقل ہو۔ ان رہنماؤں کی جدوجہد سے حوصلہ پا کر انہوں نے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے محنت کی اور صوبۂ ہائی نان کے 2026 کے "Good Youth of the New Era" اعزاز کی حق دار قرار پائیں۔
لیو یو منگ ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، ان کے پردادا نے امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ میں حصہ لیا تھا اور دادا بھی ایک سپاہی ہیں۔ بچپن سے اس ماحول میں پلنے بڑھنے کی وجہ سے انقلابی قصے ان کے دل پر نقش ہیں۔

لیو یو منگ ذرائع ابلاغ کی ادارتی ٹیمز کو چھیونگ یا کے انقلابی دور کے بارے میں بیان کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن – فو ووپنگ)
درسی کتاب کے الفاظ دل کو چھو لینے والی کہانیوں میں ڈھل گئے۔ لیو یو منگ کے چہرے کے تاثرات اور موقع کے مطابق سوچنے کی صلاحیت میں بتدریج بہتری آئی۔ 2025 میں انہوں نے ہائی نان صوبے کے ریڈ اسٹوری ٹیلنگ مقابلے کے رضاکاروں کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو ان کی طویل عرصے کی ثابت قدمی کا بہترین انعام تھا۔
نوجوان سیکھنے کے مرحلے سے آگے بڑھ کر پیغام کے سفیر بنے۔ اپنے بیانات کے دوران انہوں نے فکری تربیت کا سفر طے کیا، جبکہ پیش روؤں کے کارنامے اب پرانی روایات نہیں بلکہ ایسی زندہ مثالیں ہیں جنہیں دیکھا اور دوسروں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

"ریڈ سکارف" گائیڈز ٹیم۔ (تصویر: ہائی نان کرانیکلز میوزیم)
ہائی نان کرانیکلز میوزیم کے نمائش و انعقاد کے شعبے کی ڈائریکٹر ٹسای وین شن کا کہنا ہے کہ "ریڈ سکارف" گائیڈز کا نصب العین نہایت واضح ہے: بچوں کی زبان اور آواز کے ذریعے سرخ ثقافت کو عام کرتے ہوئے چھیونگ یا کی انقلابی روایت کو زندہ رکھنا۔ لگ بھگ دو سال کے دوران اس نوجوان ٹیم نے اب تک بلا معاوضہ 752 وضاحتی سیشن کیے اور یہاں آنے والے 30,000 سے زائد لوگوں کو خدمات فراہم کیں۔
نمائشی ہال میں گائیڈز کی آوازیں گونج رہی ہیں اور ان کے ذریعے، پیش روؤں کی کہانیاں نئی نسل تک منتقل ہو رہی ہیں۔



