• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاک چین دوستی خلا میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے- احسن اقبال

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-25

    25 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)25 نومبر کو شینزو-24 انسان بردار خلائی جہاز کی روانگی کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کی اس انسان بردار خلائی مشن میں شرکت ،پاک- چین خلائی تعاون کا ایک تاریخی لمحہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ذیشان علی صرف ایک فرد کا نام نہیں ہے بلکہ آج ان کے خلائی لباس پر موجود پاکستان کا پرچم بھی ان کے ساتھ خلا میں بلند ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ, پاک -چین دوستی کا مظہر ہے۔ دونوں ممالک طویل عرصے سے مختلف شعبوں میں تعاون کرتے آ رہے ہیں اور اب یہ تعاون خلائی تحقیق کے شعبے میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔

    احسن اقبال نے پاکستانی نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ خلا کی جانب بلند ہوتے ہوئے راکٹ کی طرح، اپنے خوابوں اور عزائم کو بھی آسمانوں کو چھونے کے لیے تیار کریں۔

    احسن اقبال نے محمد ذیشان علی کے خلائی مشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاک- چین دوستی مسلسل نئی بلندیوں کو چھوتی رہے۔

    ویڈیوز

    زبان