• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ہائی کھوو: دنیا بھر کے لیے طبی آلات کی مرمت کا اہم مرکز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-11-26

    26 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن) حالیہ برسوں میں چین کی طبی آلات کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے، عالمی مارکیٹ میں چینی آلات کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نیز تشخیص و علاج کے اعلیٰ معیار کے حامل آلات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    صنعت کی ترقی میں تیزی کے ساتھ ساتھ، اس سے متعلقہ، فروخت کے بعد مرمت کے مسائل بھی سامنے آ رہے ہیں: بیرونِ ملک فروخت کیے گئے طبی آلات جب وہاں طبی استعمال میں آ جاتے ہیں تو مقامی ضوابط کے تحت انہیں مرمت کے لیے آبائی ملک بھیجنا آسان نہیں رہتا۔ پرزوں کی محدود دستیابی، دیکھ بھال کے بھاری اخراجات اور بنیادی ٹیکنالوجی کو خفیہ رکھنے جیسے عوامل کی وجہ سے، آلات کو واپس چین میں لا کر مرمت کرنا، مارکیٹ کی بیرونِ ملک توسیع کو ناگزیر بنا رہا ہے۔

    ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کا قیام اس سلسلے میں ایک فیصلہ کن پیش رفت تھی۔ جولائی 2025 میں وزارتِ تجارت کی جاری کردہ متعلقہ فہرست میں بانڈڈ مرمت کے دائرہ کار میں شامل 38 مصنوعات کے کوڈ واضح طور پر درج تھے۔ 2025 کے اختتام پر وزارتِ تجارت نے کھائی لی بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی لمیٹڈ کے طبی آلات کی بانڈڈ مرمت کے منصوبے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا۔ ممنوعہ اور محدود اشیا کی فہرست کے مطابق، یہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی کسٹمز کلیئرنس کے بعد "both ends outside" ماڈل کے تحت بانڈڈ مرمت کی منظوری پانے والے طبی آلات کے اولین منصوبے تھے۔اس ماڈل میں، خام مال بیرونِ ملک سے حاصل کیا جاتا ہے، جب کہ تیار شدہ مصنوعات بھی بیرونی منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں۔

    کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی ورکشاپ (تصویر: کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی)

    کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی ورکشاپ (تصویر: کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی)

    کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی کے جنرل منیجر لی شیاو شی نے بتایا کہ اکتوبر میں آپریشنل ہونے کے بعد سے تمام کاروبار مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں؛ ہانگ کانگ سے بھیجے گئے الٹراساؤنڈ پروب وصول ہو چکے ہیں، جب کہ چین کے تائیوان کے علاقے کے علاوہ تھائی لینڈ، جاپان وغیرہ سے آنے والی اینڈوسکوپک باڈیز کی مرمت بھی بتدریج شروع کی جا رہی ہے۔

    کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی ورکشاپ (تصویر: کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی)

    کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی (ہائی کھوو) کمپنی ورکشاپ (تصویر: کھائی لی بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کمپنی)

    اسی دوران، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی 88 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی پالیسی کے تحت، یہ مرکز، کمپنی کے مرمت کرنے والے عملے کی تربیت کا عالمی مرکز بھی بن گیا ہے۔ لی شیاو شی کے مطابق، مستقبل قریب میں مختلف ممالک اور خطوں سے آلات کی دیکھ بھال و مرمت کرنے والی ٹیم کے چھ اہلکار، اینڈوسکوپ کی مرمت کرنے کی تربیت کے لیے ہائیکو پہنچیں گے۔ مہارتوں کے تبادلے سے سرحد پار مرمت کو تقویت ملے گی اور ہائی نان کے کسٹم بانڈڈ مرمتی مرکز کی حیثیت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ورکشاپ (تصویر: ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ)

    ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ورکشاپ (تصویر: ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ)

    ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر یانگ یوشیانگ کے مطابق، رواں سال نومبر میں، ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کو باضابطہ طور پر طبی آلات کی بانڈڈ مرمت کا کام شروع کرنے کی منظوری مل گئی۔ فی الحال اس مرکز میں آلات کی تنصیب اور ان کی جانچ پڑتال آخری مرحلے میں ہے۔ مارکیٹ کی ابتدائی توسیعی سرگرمیوں کا آغاز ہونے کے بعد، پہلا آرڈر بنگلہ دیش کا ہے جس کے تحت اینڈوسکوپی کے تقریباً درجن آلات موصول ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھارت، پاکستان، یمن اور برازیل سمیت کئی ممالک کے صارفین بھی تعاون پر آمادہ ہو چکے ہیں، جن کے لیے مرمت کی خدمات بتدریج فراہم کی جائیں گی۔

    ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ورکشاپ (تصویر: ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ)

    ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ورکشاپ (تصویر: ہائی کھوو حولو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ)

    یانگ یوشیانگ کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں ہماری توجہ صرف عالمی سروس مراکز کے قیام پر ہی نہیں ہوگی بلکہ ہائی نان ہماری مستقبل کی ترقی کا اہم محور ہوگا۔ ہم کمپنی کی پیداواری سرگرمیوں اور تحقیق و ترقی کی بنیادی صلاحیتوں کو مرحلہ وار ہائی نان منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔طبی آلات کی جدت سے حاصل ہونے والے متعدد نتائج کی رجسٹریشن بھی یہیں کروائی جائے گی اور اس طرح مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں تک رسائی بھی بہتر بنائی جا سکے گی۔

    ویڈیوز

    زبان