
ہائی نان لنگ شوئی لی آن انٹرنیشنل ایجوکیشن انوویشن ٹرائل زون میں قائم لی آن اکیڈمی۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-فراز)
27 نومبر 2026 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حال ہی میں، ہائی نان لنگ شوئی لی آن انٹرنیشنل ایجوکیشن انوویشن ٹرائل زون کی لی آن اکیڈمی میں متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے چینی خطاطی کی ثقافت کے تجرباتی پروگرام میں شرکت کی۔ طلبہ نے چین کی منفرد روایتی ثقافت کو محسوس کرتے ہوئے برش سے خود چینی زبان کے کردار تحریر کیے۔
لی آن اکیڈمی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کا ایک اہم ثقافتی نشان ہے، جو بین الاقوامی تعلیمی وسائل کے مرکز، لی آن انٹرنیشنل ایجوکیشن انوویشن ٹرائل زون میں واقع ہے۔ کھپریل کی سرمئی چھتوں، سفید دیواروں، بڑے داخلی صحن، کنفیوشس کے مجسمے اور سرسبز درختوں سے گھری، روایتی چینی طرز تعمیر کی حامل لی آن اکیڈمی ایک نفیس اور پرسکون تدریسی ماحول کی حامل ہے۔ اپنے باضابطہ افتتاحھ کے بعد سے، لی آن اکیڈمی نے ہمیشہ ثقافتی ورثے کی منتقلی اور بین الاقوامی تبادلے کی ذمہ داری نبھائی ہے۔ بلاشبہ یہ دنیا کے لیے چین کی روایتی ثقافت کی نمائش کا ایک اہم دریچہ ہے۔

خطاطی کی ایک ماہر استانی، خطاطی کی مشق میں غیر ملکی طالبہ کی رہنمائی کر رہی ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-فراز)
تجرباتی پروگرام کی کلاس میں، پیشہ ورانہ طور پر ماہر اساتذہ نے طلبہ کو بنیادی تحریری اصول سمجھائے اور تحاریر کے نمونے دکھا کر ان کی رہنمائی کی۔ بہت سے طلبہ پہلی بار برش سے خطاطی کر رہے تھے۔ لیکن پہلی بار سے لے کر برش چلانے کے بنیادی طریقے پر مہارت کو بتدریج بہتر بنانے تک، طلبہ نے تحریری عمل کے دوران، چینی حروف کی معنوی خصوصیات کا مشاہدہ بھی کیا۔

غیر ملکی طلبہ، خطاطی کی مشق کر رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن-فراز)
اس ہلکی پھلکی سرگرمی کے دوران مختلف ممالک کے طلبہ نے ایک دوسرے کو اپنے مشاہدات و تاثرات بھی بتائے۔ تحریری عمل نے زبان کی رکاوٹیں ختم کیں اور مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکا نے چینی حروف کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی محسوس کی۔
لی آن اکیڈمی پائلٹ زون کے انترنیشنل پلیٹ فارم ہونے سے استفادہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے ثقافتی آگہی اور انسانی روابط پر مبنی سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں یہ اکیڈمی ،کبیرونی دنیا کے لیے کھلے پن میں اضافے کے ساتھ ساتھ، ثقافت کے ذریعے مختلف ممالک کے نوجوانوں کو چینی تہذیب سے روشناس کروانے، چینی و غیر ملکی ثقافتوں کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو تقویت دینے نیز چین کے کھلے پن اور رواداری کے ثقافتی تشخص کو نمایاں کرنے کے لیے ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔



