人民网首页

تازہ ترین خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم تھیانجن سربراہ اجلاس کے آٹھ نتائج سامنے آئے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیانجن سربراہ اجلاس کے اختتام پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سمٹ کے پریس سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف کے ساتھ چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے اس سربراہ اجلاس کی آٹھ اہم کامیابیوں کا تعارف کرایا:

چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات

2 ستمبر کی صبح،چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔

شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کر دیا گیا

یکم ستمبر کی سہ پہر ، شنگھائی تعاون تنظم پلس کا اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی طرف مشترکہ طور پر آگے بڑھےگا.

پھنگ لی یوان کا 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ

یکم ستمبر کی سہ پہر ، چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔

<1 2 3 4 5 6 >
ہمارے بارے میں
Copyright © 2025 People's Daily Online
All Rights Reserved