• صفحہ اول>>سیاست

    شنگھائی تعاون تنظیم تھیانجن سربراہ اجلاس کے آٹھ نتائج سامنے آئے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

    (CRI)2025-09-02

    یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے تھیانجن سربراہ اجلاس کے اختتام پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سمٹ کے پریس سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف کے ساتھ چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے اس سربراہ اجلاس کی آٹھ اہم کامیابیوں کا تعارف کرایا:

    سب سے پہلے، اگلے 10 سالوں کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقیاتی حکمت عملی تیار کی گئی۔دوسرا، دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے ایک موثر آواز اٹھائی گئی۔

    تیسرا، اس سمٹ نے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت میں منصفانہ موقف کا اظہار کیا۔

    چوتھا، ایس سی او انٹیگریٹڈ سینٹر فار رسپانس ٹو سیکیورٹی چیلنجز ، انفارمیشن سیکیورٹی سینٹر، سینٹر فار کمبیٹنگ انٹرنیشنل آرگنائزڈ کرائم اور ایس سی او اینٹی نارکوٹکس سینٹر کے قیام کا اعلان کیا گیا۔

    پانچواں، شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کا سیاسی فیصلہ کیا گیا۔

    چھٹا، چھ عملی تعاون کے پلیٹ فارم قائم کیے گئے. صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں توانائی، سبز صنعت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کے تین پلیٹ فارم ، اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت طرازی، اعلی تعلیم اور پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم میں تعاون کے تین مراکز قائم کرے گا۔

    ساتواں، چھ اعلیٰ معیار کے ترقیاتی ایکشن پلان تیار کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں توانائی کی پائیدار ترقی، گرین انڈسٹری، ڈیجیٹل اکانومی، مصنوعی ذہانت اور سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے تعاون کو فروغ دینے کے پانچ بیانات جاری کیے گئے، ساتھ ساتھ چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے ایکشن پلان پر کام بھی جاری ہے۔

    آٹھواں، شنگھائی تعاون تنظیم کی اصلاحات میں نئی پیش رفت ہوئی۔ تھیانجن سربراہ اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ممالک اور مذاکراتی شراکت داروں کو "ایس سی او شراکت دار" کا ٹائٹل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لاؤس کو شراکت دار کے طور پر قبول کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے خاندان کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

    زبان