人民网首页

تازہ ترین خبریں

شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 2025 ایس سی او سمٹ میں شریک بین الاقوامی مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت

31 اگست کی شام ، چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے چین کے شہر تھیان جن کے میجیانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ ضیافت سے قبل شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

شی جن پھنگ سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات

31 اگست کی سہ پہر ،چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔

شی جن پھنگ سے ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کی ملاقات

31 اگست کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر تھیان جن میں موجود ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر شی جن پھنگ نے سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے قیام کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو رابطہ سازی، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہیئے تاکہ اپنے اپنے ملک کی جدید کاری کے لئے مدد فراہم کی جائے۔فریقین کو کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے۔ فام منہ چن نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ایک تزویراتی انتخاب اور ویتنام کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ ویتنام چین کے ساتھ اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور جدید کاری کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ عالمی امن اور استحکام کے لئے بھی سازگار ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز نے عالمی گورننس کی قیادت کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے چین کی دانشمندی اور حل فراہم کیا ہے۔

شی جن پھنگ اور کرغیز صدر صدیر جاپاروف کے درمیان ملاقات

31اگست کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود کرغیز صدر صدیر جاپاروف کے درمیان ملاقات ہوئی۔

<2 3 4 5 6 7 >
ہمارے بارے میں
Copyright © 2025 People's Daily Online
All Rights Reserved