یکم ستمبر کی سہ پہر ، چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تھیان جن ہائی حے دریا کا دورہ کیا۔پھنگ لی یوان نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ایک گروپ فوٹو بنوایا۔انہوں نے مہمانوں کے ہمراہ ایک کشتی کی سیر کی اور راستے میں انہیں تھیان جن کی تاریخ اور ترقی سے آگاہ کیا ۔پھنگ لی یوان نے کہا کہ تھیان جن تاریخی ورثے اور جدید دلکشی کا حامل ایک شہر ہے ، اور ہائی حے دریا نے تھیان جن کی ترقی اور کثیر الثقافتی انضمام کا مشاہدہ کیا ہے۔
پھنگ لی یوان اور مہمانوں نے دریا کے دونوں اطراف کے مناظر سے لطف اٹھایا اور چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تبادلہ خیال کیا۔ مہمانوں نے چین کی روایتی ثقافت کی تعریف کی اور چینی طرز کی جدیدکاری کی قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا۔