27 فروری کی دوپہر، چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیان نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے، اور یہ چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگِ مزاحمت کی فتح کی 80 ویں سالگرہ بھی ہے۔ ہم چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف جنگِ مزاحمت نیز دنیا کی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کو شاندار طریقے سے منائیں گے۔