• صفحہ اول>>سیاست

    امریکا حقائق کا احترام کرتے ہوئے درست سمت کا انتخاب کرے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-03-06

    4 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کی جانب سے "فینٹانل جیسے مادوں پر چین کے کنٹرول" کے وائٹ پیپر کے اجراء پر کہا کہ وائٹ پیپر میں فینٹانل جیسے مادوں پر قابو پانے میں چین کے بہت سارے کام اور اختراعی تجربے کی مستند وضاحت کی گئی ہے، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور بین الاقوامی برادری کو چین کے متعلق موقف، اقدامات اور کامیابیوں کو جامع، گہرائی اور معروضی طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فینٹانل کے معاملے میں امریکہ کی جانب سے جھوٹ پھیلانے اور چین کو بدنام کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ چین امریکہ کی جانب سے فینٹانل کو بہانہ بنا کر چین پر دباؤ ڈالنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ حقائق کا احترام کر تے ہوئے اپنے مفادات کے لئے درست سمت کا انتخاب کرے۔

    Language