5 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے پاناما نہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں کہا کہ چین پاناما نہر کے معاملے پر پاناما کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور نہر کو مستقل غیر جانبدار بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ چین نے کبھی بھی نہر کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس نے نہر کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ نام نہاد "چین نہر کو کنٹرول کرتا ہے" سفید جھوٹ ہے۔