2 اپریل کو،چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے امریکہ اور تائیوان کی جانب سے مشرقی تھیٹر کمانڈ کے تائیوان جزیرے کے اردگرد مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں کیے گئے پراپیگنڈے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ انہوں نے کہا کہ لائی چھنگ ڈہ حکام کی اشتعال انگیزی نے دونوں اطراف کے تناؤ اور تصادم کو بڑھا دیا ہے۔ چائنا پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد عملی جنگی مشقوں کا اہتمام کیا ہے، جو "تائیوان کی علیحدگی" کے حامی عناصر کی کارروائیوں اور جان بوجھ کر جنگ کو ہوا دینے کے اقدامات کے خلاف ایک مضبوط انتباہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ پیغام لائی چھنگ ڈہ انتظامیہ کو ہے کہ جتنا زیادہ شور مچاؤ گے، اتنی ہی جلدی تباہ ہو جاؤ گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اگر واقعی آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، تو انہیں ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے دینا بند کرنا ہوگا۔وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی مسلسل اپنی جنگی تیاریوں اور تربیت کو مضبوط بنائے گی، علیحدگی پسندی اور مداخلت کے خلاف اپنی عملی صلاحیتوں کو بڑ ھائے گی ، تائیوان کے علیحدگی پسندوں کی تمام سرگرمیوں کو مضبوطی طریقے سے کچل دے گی اور ملکی وحدت کے عمل کو مستحکم طریقے سے آگے بڑھائے گی۔