• صفحہ اول>>کاروبار

    سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں ، چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں مسلسل اضافہ

    (CRI)2025-04-06
    سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں ، چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں مسلسل اضافہ

    رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں ، چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ، برآمدات میں بحالی جاری رہی ، اور صنعت کی مجموعی ترقی کا رجحان بہتر رہا۔

    تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس سال جنوری سے فروری تک چین میں مقررہ سائز سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 10.6 فیصد اضافہ ہوا ، جبکہ ترقی کی شرح اسی عرصے میں صنعتی اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے مقابلے میں بالترتیب 4.7 اور 1.5 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔ خاص طور پر ، اہم مصنوعات میں ، مائیکرو کمپیوٹر آلات کی پیداوار 47 ملین یونٹس تھی ،جو سال بہ سال 7.2فیصد کا اضافہ ہے۔ انٹیگریٹڈ سرکٹس کی پیداوار 76.7 ارب یونٹس رہی جو سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی برآمدات میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال جنوری سے فروری تک مقررہ سائز سے بالا الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ایکسپورٹ ڈلیوری ویلیو میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں نوٹ بک کمپیوٹرز اور انٹیگریٹڈ سرکٹ ایکسپورٹ پروڈکٹس کی تعداد میں سال بہ سال بالترتیب 16.5 فیصد اور 20.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اس وقت ، چین نے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کے میدان میں 120 سے زیادہ بین الاقوامی معیارات تجویز اور تشکیل دی ہیں اور صنعت کا بین الاقوامی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔

    Language