مقامی وقت کے مطابق 8 اپریل کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین میں انسانی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چینی مندوب نے کہا کہ کسی بھی صورت میں شہریوں اور شہری بنیادی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور بین الاقوامی برادری اور انسانی اداروں کو انسانی اصولوں، غیر جانبداری، انصاف اور آزادی کی بنیاد پر انسانی امداد کی مکمل کوشش کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے قائم مقام مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے یوکرین کے مسئلے کے حل کا ایک اہم موقع سامنے آیا ہے۔ اگرچہ جنگ کی صورتحال اب بھی پیچیدہ ہے، لیکن امن مذاکرات کا رجحان پیدا ہو چکا ہے اور امن کی کھڑکی کھل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے مذاکراتی عمل میں شامل ہونے، بحران کی جڑ کو حل کرنے اور ایک منصفانہ، پائیدار، پابند اور تمام فریقوں کی جانب سے قبول کیے جانے والے امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے ۔