• صفحہ اول>>کاروبار

    امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا،چین کی ریاستی کونسل کا کسٹم ٹیرف کمیشن

    (CRI)2025-04-10

     مقامی وقت کے مطابق 8 اپریل کو امریکہ نے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر 34 فیصد کا نام نہاد "ریسیپروکل ٹیرف" عائد کرنے کے ساتھ ساتھ مزید 50 فیصد کا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے جواب میں چین کی ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے 9 تاریخ کو اعلان کیا کہ 10 اپریل کو دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکا میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیرف کی شرح 34فیصد سے بڑھا کر 84فیصد تک کردی جائے گی۔اسی دن چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ چین نے امریکا کی تازہ ٹیرف پالیسی کے خلاف ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے نام نہاد "ریسیپروکل محصولات" ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں، اور اس بار چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد محصولات عائد کیے گئے ہیں، جو امریکی یکطرفہ غنڈہ گردی کو ظاہر کرتے ہیں. چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

    Language