• صفحہ اول>>کاروبار

    ٹک ٹاک کے  معاملے میں جبری قبضے  کی مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت تجارت

    (CRI)2025-04-10

     9 اپریل کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کی جانب سے جاری کردہ ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کی توسیع کے جواب میں کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا احترام اور تحفظ کیا ہے اور مارکیٹ کیلئے قانون پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اور ہمیشہ مارکیٹ اکانومی کے قوانین کو نظر انداز کرنے اور کاروباری اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے سمیت جبری قبضے کے عمل کی مخالفت کی ہے۔ چین کاروباری اداروں کے درمیان مساوی، رضاکارانہ اور منصفانہ کاروباری طریقوں کا احترام کرتا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہےکہ مخصوص کاروباری انتظامات کو چینی قوانین کے مطابق ہونا چاہئے ، بشمول ٹیکنالوجی کی برآمد ، جسے قانون کے مطابق چینی حکومت کی منظوری کی ضرورت ہے۔

    زبان