دس اپریل کو چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ، چین کے ایس ایم ای ترقیاتی انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہوا ، جو 2020 کے بعد سے سب سے بلند ہے۔
پہلی سہ ماہی میں چین کا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس 89.5 رہا جو گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.5 پوائنٹس زیادہ ہے۔ سماجی خدمات کے شعبے، صنعت، نقل و حمل اور انفارمیشن ٹرانسمیشن سافٹ ویئر میں ایس ایم ایز کی بہترین کارکردگی دکھی ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی آپریٹنگ شرح میں اضافہ جاری رہا۔
چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم سائز انٹرپرائزز کے ایگزیکٹو نائب صدر ما بن نے کہا کہ گزشتہ سال سے نافذ کردہ اضافی پالیسیوں کے پیکیج ، تعطیلات میں کھپت کی بحالی اور مختلف مقامات پرسازگارشروعات کی کوششوں سمیت دیگر عناصر سے ایس ایم ایز کی تیز رفتار بحالی کو فروغ ملا ہے۔ایسوسی ایشن کے سروے کے مطابق ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کی توقعات پہلی سہ ماہی میں بہتر ہوتی رہیں اور لاگت میں قدرے کمی واقع ہوئی ، جس سے انٹرپرائز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی۔