• صفحہ اول>>کاروبار

    امریکی محصولات کی پالیسی مکمل طور پر غلط راستہ ہے،آسیان اور لاطینی امریکہ

    (CRI)2025-04-10

    10 اپریل کو آسیان کے اقتصادی وزراء کا خصوصی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، جس میں امریکہ کی ٹیرف پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے عائد کیے جانے والے غیر معمولی محصولات علاقائی اور عالمی تجارت، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور سپلائی چین میں خلل ڈالیں گے، امریکی کمپنیوں سمیت عالمی کاروبار اور صارفین کو متاثر کریں گے اور آسیان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو متاثر کریں گے۔ آسیان نے ڈبلیوٹی او کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور اس کے ذریعےحل تلاش کرنے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ آسیان علاقائی اقتصادی انضمام کو غیر متزلزل طور پر گہرا کرے گا اور علاقائی تجارت اور ترقی کی بنیاد رکھے گا۔

    امریکی ٹیرف پالیسی کے تناظر میں، لاطینی امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسند عمل نے بین الاقوامی تجارتی قوانین اور عالمی معاشی ترقی کو کمزور کیاہے. برازیل کی نیشنل ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو آفٹر مارکیٹ پارٹس مینوفیکچررز اینڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی مکمل طور پر غلط راستہ ہے اور اس کے مطلوبہ اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ پیرو کے سابق کانگریس مین اور ماہر اقتصادیات جوس لینارس گیلو نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اختیار کی جانے والی ان مضحکہ خیز ٹیرف پالیسیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

    زبان