• صفحہ اول>>کاروبار

    ڈبلیو ٹی او  کی تیسویں  سالگرہ ، عالمی برادری کا  کثیر الجہتی  برقرار رکھنے کا مطالبہ

    (CRI)2025-04-11
    ڈبلیو ٹی او  کی تیسویں  سالگرہ ، عالمی برادری کا  کثیر الجہتی  برقرار رکھنے کا مطالبہ

    مقامی وقت کے مطابق 10 اپریل کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے اپنی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔افریقی، کیریبین اور بحرالکاہل خطے کے ممالک کے گروپ( اے سی پی )کے نمائندے بارباڈوس، افریقی گروپ کے نمائندے موزمبیق، یورپی یونین، برطانیہ، انڈونیشیا، جنوبی کوریا، پیرو، برازیل، نیپال، جاپان، چین اور روس سمیت ڈبلیو ٹی او کے ارکان نے اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ عالمی تجارت کو یکطرفہ محصولات کے چیلنج اور بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے خطرے کا سامنا ہے ۔انہوں نے عدم امتیاز سمیت ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےمطالبہ کیا کہ ڈبلیوٹی او کی مرکزیت اور قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھا جائے ،ٹھوس اقدامات کے ذریعے ڈبلیو ٹی او اصلاحات کو فروغ دیا جائے اور ڈبلیو ٹی او کی چودہویں وزارتی کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

    اشیاء کی تجارت سے متعلق ڈبلیو ٹی او کونسل کے سالانہ اجلاس میں چینی نمائندے نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پیدا کی جانے والی افراتفری مستحکم ترقیاتی ماحول کو تباہ کر رہی ہے جس پر مختلف ممالک کے کاروباری ادارے اور تمام اراکین بلخصوص ترقی پذیر ارکان کا انحصار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین قومی سلامتی کے تصور کے بے جا استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین کو پختہ یقین ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ چینی نمائندے نے کہا کہ چین، ڈبلیو ٹی او کی ڈائریکٹر جنرل کی اس اپیل کی حمایت کرتا ہے کہ "ڈبلیو ٹی او ، مذاکرات کا اہم پلیٹ فارم ہے اور تعاون کے فریم ورک میں رہ کر مسائل کو حل کرنا نہایت اہم ہے۔

    زبان