10 اپریل کو شنگھائی تعاون تنظیم نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک تجارتی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اسے برقرار رکھیں گے اور اسے مضبوط بنائیں گے ۔ رکن ممالک نے ڈبلیو ٹی او کے فریم ورک میں رہ کر ترقیاتی امور پر بات چیت کو مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کھلی ، جامع ، پائیدار ، مستحکم ، متنوع اور قابل اعتماد عالمی سپلائی چین کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔