• صفحہ اول>>سیاست

    ویتنام کے تمام حلقوں کی جانب چین ویتنام تعلقات میں نئے ثمرات کے حصول کی توقعات

    (CRI)2025-04-14

    سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 14 اور 15 اپریل کو ویتنام کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ویتنام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ شی جن پھنگ کا دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ویتنام کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے ثمرات کے حصول کے حوالے سے توقعات رکھتے ہیں ۔ ویتنام چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نگوین رونگ کوانگ نے کہا کہ ہم جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ویتنام کے دورے کے منتظر ہیں۔ اس سال ویتنام اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے، جو نہایت اہم موقع ہے۔ چین کا ترقیاتی راستہ بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے جو دوسرے ممالک کی ترقی کے لئے حوالہ فراہم کرتا ہے اور دنیا کی ترقی میں نئی قوت پیدا کرتا ہے۔ چین مسلسل 20 سال سے زائد عرصے سے ویتنام کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے برقرار ہے اور ویتنام آسیان ممالک میں چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ویتنام کے تمام حلقوں سے وابستہ افراد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ ملے گا اور دوطرفہ تعلقات میں رائے عامہ کی بنیاد مزید مضبوط ہوگی۔ ویتنام نیشنل سونگ اینڈ ڈانس تھیٹر کے مستقل کنڈکٹر ٹونگ کوانگ ون کا ماننا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بہت سے نتائج سامنے آئیں گے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلے ایک نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    زبان