• صفحہ اول>>کاروبار

    برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رابطہ گروپ کی جانب سے یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی مخالفت

    (CRI)2025-04-12

    برکس ممالک کے اقتصادی اور تجارتی رابطہ گروپ کی دوسری میٹنگ 10 اور 11 اپریل کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں برکس اراکین نے خصوصی طور پر امریکہ کی "ریسیپروکل ٹیرف" پالیسی پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، متعلقہ اقدامات سے پیدا ہونے والے تجارتی تناؤ پر سخت تشویش کا اظہار کیا، اور یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی مشترکہ مخالفت کی اپیل کی۔

    چین نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں امریکی حکومت کی طرف سے "ریسیپروکل ٹیرف" کی پالیسی کا نفاذ بین الاقوامی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو درہم برہم کرنے اور عالمی معیشت پر مسلسل منفی اثرات ڈالنے کا سبب بنا ہے، جو یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی کی ایک واضح مثال ہے۔ ایسے وقت میں برکس ممبران کو عالمگیریت کی صحیح سمت پر قائم رہنا چاہیے، قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کی مشترکہ طور پر حفاظت کرنی چاہیے اور عالمی معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔

    میٹنگ میں تمام فریقوں نے "برکس اقتصادی شراکت داری کی حکمت عملی 2030" کی تشکیل، اقتصادی ڈیٹا تعاون اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ سمیت دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی مئی میں ہونے والی برکس تجارت و معیشت کے وزرائے کی کانفرنس اور جولائی میں ہونے والی برکس رہنماوں کی ملاقات کے لیے اقتصادی و تجارتی نتائج کی تیاری کی گئی۔

    زبان