12 اپریل 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) وزارت تجارت کے زیر اہتمام غیر ملکیوں کے لیے کھپت کے فروغ کی ایک اہم مہم جلد ہی پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کے ساتھ یکجا طور پر شروع کی جائے گی، جسکا آغاز 13 اپریل 2025 کو ہوگا۔
وزارت تجارت کے مارکیٹ آپریشن اور کنزمپشن پروموشن کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل لی گانگ نے کہا کہ سرگرمیوں کا یہ سلسلہ تجارت، سیاحت، ثقافت، کھیل اور صحت کو مربوط کرنے کے لیے کھپت کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔
یہ سرگرمیاں بنیادی طور پر چار شعبوں پر مرکوز ہوں گی: اعلی معیاری خریداری، نفیس کھانے یا عمدہ خوراک، شاندار سیاحت اور عمدہ ثقافتی پیشکشیں، جس کا جدید اور متنوع مصرفی مناظر تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر صارف دوست ماحول کی تعمیر ہے۔
غیر ملکی سیاحوں کو چین کے تجربات میں گہرائی تک شامل کرنے کے لیے مزید کھانے پینے سے متعلق سرگرمیاں اور پریمیئم سفر کے راستے اور مصنوعات متعارف کرائے جائیں گے۔
چین ملکی اور بین الاقوامی فنکارانہ پیشکشیں، اعلیٰ سطحی کھیلوں کے مقابلے اور معیاری ثقافتی نمائشیں متعارف کروانے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
چین دنیا کے لیے اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے، جو چینی مصارفی مارکیٹ کی مضبوط کشش کی بنیادی وجہ ہے۔
حالیہ برسوں میں، چین نے اپنی یکطرفہ ویزا فری انٹری پالیسی کی کوریج کو توسیع دیتے ہوئے 54 ممالک کے لیے ٹرانزٹ ویزا فری مدت کو 240 گھنٹے تک بڑھا دیا ہے، جس سے اندرون ملک سیاحت کی مسلسل ترقی کو ہوا ملی ہے۔
گزشتہ سال کے آختتام تک چین نے 38 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی نافذ کی تھی اور 25 ممالک کے ساتھ باہمی ویزا فری معاہدے قائم کیے تھے۔
غیر ملکی شہریوں کے لیے چین میں کھپت کو آسان بنانے کے لیے ملک کثیرالسطحی، متنوع ادائیگی کے نظام کو بہتر بنائے گا۔ جس میں غیر ملکی بینک کارڈز کو قبول کرنے والے تاجروں کی حوصلہ افزائی اور بیرون ملک ای-والٹس کے استعمال کی حمایت شامل ہے۔
لی گانگ نے کہا کہ یہ مہم چین کے منفرد ثقافتی اور معاشی کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی، جبکہ دنیا بھر کی کمپنیوں کو چین کی مصرفی مارکیٹ کی وسیع ترقی کے مواقوں میں حصہ لینے کے امکانات فراہم کرے گی۔