• صفحہ اول>>کاروبار

    پانچویں چین بین الاقوامی صارفی اشیا نمائش میں چین کے نائب صدر کی شرکت

    (CRI)2025-04-14
    پانچویں چین بین الاقوامی صارفی اشیا نمائش میں چین کے نائب صدر کی شرکت

    13 اپریل کو چین کے نائب صدر حان جنگ نے صوبہ ہائی نان میں پانچویں چین بین الاقوامی صارفی اشیا نمائش اور "چین میں خریداری" نامی سلسلہ وار مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے مہمان ملک برطانیہ کی وزارت تجارت و صنعت کے ریاستی وزیر ڈگلس الیگزنڈر، سلوواکیہ کی نائب وزیراعظم ڈینیسا ساکووا، اور عالمی تجارتی تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جانگ شیانگ چھن نے تقریب سے خطاب کیا۔ چین اور بیرون ملک کے حکومتی اداروں، مقامی اور غیر ملکی نمائش کنندگان، خریدار کمپنیوں کے نمائندوں، اور چین میں تعینات کچھ سفارت کاروں سمیت تقریباً ایک ہزارافراد نےافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

    چین بین الاقوامی صارفی اشیا نمائش کامیابی سے چار مرتبہ منعقد ہو چکی ہے اور یہ ایشیائی و بحرالکاہل علاقے کی سب سے بڑی صارفی اشیا کی نمائش ہے۔ اس سال کی نمائش کا موضوع "کھلے مواقع کو مشترکہ طور پر استعمال کرنا اور بہتر زندگی کی تخلیق" رکھا گیا ہے، جس میں70 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 1700 سے زیادہ کمپنیوں اور 4100 برانڈز نے شرکت کی ہے۔ اس نمائش میں مصنوعی ذہانت، کم ارتفاعی معیشت، اور دیگر نئے صارفی رجحانات کو مرکز بناتے ہوئے 8 نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں۔ نمائش کے دوران، مختلف ممالک کے 25 اداروں اور 40 برانڈزکی جانب سے 100 سے زائد نئی مصنوعات کی لانچنگ کی جائے گی۔

    زبان