• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی غیرقانونی ماہی گیری کے انسداد سے متعلق عالمی معاہدہ  پی ایس ایم اے میں شمولیت

    (CRI)2025-04-16

    16 اپریل کو چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے متعلقہ آفسر نے بتایا کہ چینی ریاستی کونسل کی منظوری سے چین نے "غیر قانونی ، غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم ماہی گیری کی روک تھام اور خاتمے کے لئے پورٹ اسٹیٹ اقدامات سے متعلق معاہدہ" میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ معاہدہ 16 اپریل 2025 کو چین کے لیے موثر ہورہا ہے۔ یہ سمندری ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ میں چین کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

    اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی رہنماِئی میں یہ معاہدہ طے پایا گیا ہے اور یہ حالیہ برسوں میں ماہی گیری کی عالمی حکمرانی اور غیر قانونی ماہی گیری کا مقابلہ کرنے میں سب سے اہم بین الاقوامی دستاویز ہے۔15 اپریل 2025 تک مجموعی طور پر 81 ممالک اور علاقائی انضمام تنظیموں (یورپی یونین) نےاس معاہدے کو توثیق، قبول، منظوری یا اس میں شرکت کی ہے۔غیرقانونی ماہی گیری کے امور پر چین نے ہمیشہ زیرو ٹالرنس کے رویے پر عمل کیا ہے۔ تاحال چین نے ایشیا، افریقہ اور لاطنی امریکہ کے متعلقہ ممالک کے ساتھ ماہی گیری کے دو طریفہ تعاون کے 20 سے زائد معاہدوں پر دستحط دئے ،40 سے زائد ممالک کے ساتھ سرکاری یا عوامی تعاون کیا اور ماہی گیری کی 9 عالمی یا علاقائی انتظامی تنظیموں اور ماہی گیری سے متعلقہ 30 سے زائد کثیرالجہتی عالمی تنظیموں میں شرکت کی ہے۔ چین دنیا بھر میں ماہی گیری کی پائیدار ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

    زبان