• صفحہ اول>>سیاست

    چین پر عائد  محصولات  امریکا  کی غنڈہ گردی اور جبر کے ہتھکنڈوں کو مزید بے نقاب کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-04-17

    امریکا نے دعویٰ کیا کہ چین کو اس وقت 245 فیصد تک محصولات کا سامنا ہے۔ 17 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ،چین نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ نے بار ہا چین پر جو غیر معمولی طور پر زیادہ محصولات عائد کیے ہیں ، وہ محض نمبروں کا کھیل ہیں اور ان کی کوئی عملی معاشی اہمیت نہیں ہے بلکہ اس سے صرف امریکا کے محصولات کو ہتھیار بنانے اور غنڈہ گری اور جبر کے ہتھکنڈوں کو مزید بے نقاب کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیرف وار یا تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن کسی سے ڈرتا بھی نہیں ہے. اگر امریکہ ٹیرف نمبروں کا کھیل کھیلنا جاری رکھتا ہے تو چین اسے نظر انداز کر دے گا۔ اگر امریکہ چین کے حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے تو چین بھرپور جوابی اقدامات کے ذریعے آخر تک اس کا مقابلہ کرے گا۔

    زبان