اپریل کی شام صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کی ملکہ مدر مونیلے نے پنوم پن کے شاہی محل میں ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے مونیلے کو کمبوڈیا کے روایتی نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ملکہ مدر مونیلے چین-کمبوڈیا دوستی کی گواہ اور پروموٹر ہیں، چینی عوام کے لئے خصوصی دوستانہ جذبات رکھتی ہیں، اور چین کے "فرینڈشپ میڈل" سے نوازے جانے کی مستحق ہیں۔ چین آپ کا دوسرا گھر ہے، آپ کسی بھی وقت چین آنے کے لئے خوش آمدید ہیں۔