• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ مکمل کر کے بیجنگ واپس پہنچ گئے

    (CRI)2025-04-18

     18 اپریل کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ کمبوڈیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچے۔ نوم پین سے روانگی کے موقع پر کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین ، قومی اسمبلی کے اول نائب چیئرمین، کمبوڈیا کے پانچ نائب وزرائے اعظم اور کمبوڈیا رائل آرمی کے نائب کمانڈر سمیت کمبوڈیا کے سینئر حکام نے ہوائی اڈے پر چینی صدر شی جن پھنگ کو رخصت کیا ۔ ہن سین نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ کے لئے ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ شی جن پھنگ نے ہن سین کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور الوداعی تقریب کے شرکاء کی جانب ہاتھ ہلایا۔ اسی دن صبح ہن سین نےکمبوڈیا کے وزیر اعظم ہون مانیت سمیت دیگر اعلی حکام کے ساتھ ہوٹل جا کر شی جن پھنگ سےالوداعی بات چیت بھی کی۔

    زبان