• صفحہ اول>>سیاست

    چین میں"پائلٹ فری ٹریڈ زونز کی اپ گریڈنگ کی حکمت عملی کے نفاذ پر رائے"کا اجراء

    (CRI)2025-04-22
    چین میں

    حال ہی میں ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے "پائلٹ فری ٹریڈ زونز کی اپ گریڈنگ کی حکمت عملی کے نفاذ پر رائے" جاری کی ہے ۔

    اس رائے میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تجارت کی جامع مسابقت کو بڑھانا ، سامان میں تجارت کو بہتر بنانے اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینا ، خدمات میں تجارت کی ترقی کو متحرک بنانا اور ڈیجیٹل تجارت کی تخلیقی ترقی کی حمایت کرنا ضروری ہے۔ سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کو فروغ دینا، مارکیٹ کھولنے کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی بین الاقوامی فرسٹ کلاس کاروباری ماحول پیدا کرنا ضروری ہے. اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور استعمال کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے ۔"رائے" میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ اعلیٰ سطحی سائنسی و تکنیکی اختراعی ماحول تشکیل دیا جائے، اختراعی زنجیر اور صنعتی زنجیر کے انضمام کو فروغ دیا جائے، اور بین الاقوامی سائنسی تبادلے اور تعاون کو وسعت دی جائے۔رائے میں کہا گیاہے کہ ڈیٹا کے موثر، آسان اور محفوظ بہاؤ کو فروغ دینا، اور ڈیٹا عناصر کے لئے مارکیٹ کے قواعد قائم کرنا اور انہیں بہتر بنانا ضروری ہے.

    زبان