• صفحہ اول>>سیاست

    چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس کا انعقاد

    (CRI)2025-04-22

    21 اپریل کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور وزیر دفاع ڈونگ جون نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو اور وزیر دفاع سجفری سمسوالدین کے ساتھ مل کر چین-انڈونیشیا وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

    وانگ ای نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی کے تحت چین اور انڈونیشیا نے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2" ڈائیلاگ میکانزم قائم کیا اور اس کا آغاز کیا ۔وانگ ای نے کہا کہ یہ دنیا میں چین کی طرف سے قائم کردہ وزارتی سطح کا پہلا "2+2" طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مکمل طور پر ظاہر کرتا ہے اور علاقائی اور عالمی اثر و رسوخ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-انڈونیشیا کمیونٹی کے مفہوم کو مزید تقویت دیتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو ا سٹریٹجک رہنمائی کے طور پر لینا چاہیے اور دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کو اعلیٰ سطح پر ،اعلی نقطہ آغاز سے آگے بڑھانا چاہیے۔

    چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے اور گہرے اسٹریٹجک باہمی اعتماد، زیادہ مربوط میکانزم کی تعمیر، زیادہ طاقتور اور چیلنجوں کے لیے زیادہ معاون جواب کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے نئے نمونے کی تعمیر کے لیے کوشاں ہے۔

    ملاقات کے بعد چین اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ طور پر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت اور جمہوریہ انڈونیشیا کی حکومت کے درمیان جامع اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ ملاقات کے دوران فریقین نے میری ٹائم سیکورٹی تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر بھی دستخط کئے۔

    زبان