اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے 21 اپریل کو کہا کہ آج دنیا میں بدامنی شدت اختیار کر رہی ہے، کثیر الجہتی کو مشکلات کا سامنا ہے،عدل و انصاف کو پامال کیا جا رہا ہے اور عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایسی صورتحال میں ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ کثیرالجہتی اور سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
اسی دن اقوام متحدہ کی جانب سے "امن کے لیے کثیر الجہتی اور سفارتکاری کے بین الاقوامی دن" کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گینگ شوانگ نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجوداختیار کا مضبوط دفاع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر نے جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو قائم کیا اور معاصر بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو قائم کیا۔ تاہم، کچھ ممالک نے چارٹر میں موجود اختیار کی خلاف ورزی کی ہے، بالادستی اور غندہ گردی کے رویہ کو اپنا یا ہے اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو اس وقت استعمال کیا جب وہ اس کے لئے موزوں تھا اور جب موزوں نہیں تھا تب اسے چھوڑ دیا .انہوں نے کہا کہ افراتفری کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں بین الاقوامی برادری پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اہداف اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھے اور چارٹر کی خلاف ورزی اور اسے چیلنج کرنے والے تمام غلط اقدامات کی سختی سے مزاحمت کرے۔