• صفحہ اول>>سیاست

    ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے

    (CRI)2025-04-22

    سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی 23 اپریل کو چین کا دورہ کریں گے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے 22 اپریل کو یو میہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور ایران کی دوستی ، روایتی دوستی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 54 سالوں کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے، دو طرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی اور خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران فریقین چین ایران دوطرفہ تعلقات اور دونوں اطراف کے مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے یقین کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور کثیرالجہتی کے مشترکہ دفاع کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔

    زبان