• صفحہ اول>>سیاست

    اگر لڑائی چاہتے ہیں تو ہم آخری دم تک لڑیں گے اور مذاکرات چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے۔چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-04-23

     23 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے صحافیوں کو اس بیان کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پر 145 فیصد ٹیرف واقعی بہت زیادہ ہے اور یہ کہ معاہدہ طے پانے کے بعد چین پر امریکی محصولات میں نمایاں کمی آئے گی لیکن ٹیرف صفر تک نہیں گرے گا ۔ اس سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے شروع کی گئی ٹیرف جنگ کے بارے میں چین کا رویہ بالکل واضح ہے۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن ہم لڑائی سے ڈرتے نہیں ۔ اگر کوئی لڑنا چاہتا ہے توہم آخری دم تک لڑیں گے اور اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو دروازہ کھلا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی بات چیت اور گفت و شنید سے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے تو اسے دھمکیاں دینا اور بلیک میل کرنا چھوڑ دینا چاہیے اور چین کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب چین پر مسلسل دباؤ ڈالنا اور دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ کہنا کہ وہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، چین سے معاملات طے کرنے کا درست طریقہ نہیں ہے اور نہ یہ طریقہ کام کرے گا۔

    زبان