• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سمندری امور پر مکالمے اور تعاون کے طریقہ کار کا تیسرا اجلاس

    (CRI)2025-04-24

    23 اپریل کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں بحری امور پر چین اور جنوبی کوریا کے مذاکرات اور تعاون کے طریقہ کار کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت چینی وزارت خارجہ کے شعبہ سرحدی اور سمندری امور کے ڈائریکٹر جنرل ہونگ لیانگ اور جنوبی کوریا کے شمال مشرقی ایشیا اور وسطی ایشیا بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کانگ ینگ شن نے کی۔ دونوں ممالک کے متعلقہ سمندری محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ فریقین نے بالترتیب ایک مکمل اجلاس اور میری ٹائم آرڈر اور عملی تعاون پر ورکنگ گروپ اجلاس کا انعقاد کیا اور دوستانہ اور عملی ماحول میں چین اور جنوبی کوریا کے درمیان بحری امور پر جامع اور گہرائی سے خیالات کا تبادلہ کیا۔

    فریقین نے چین اور جنوبی کوریا کے درمیان بحری امور پر بات چیت اور تعاون کی سطح کو سراہا، مواصلات کو مضبوط بنانے، بحری اختلافات کو درست طریقے سے منظم کرنے، سمندری حدود کے مذاکرات کو آگے بڑھانے، سمندری سائنسی تحقیق ، ماحولیاتی تحفظ، سرچ اینڈ ریسکیو ، ماہی گیری، قانون نافذ کرنے ,سمندری اور فضائی سلامتی اور کثیرالجہتی فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور زرد سمندر کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانے کی کوششوں پر اتفاق کیا ۔اجلاس میں مشترکہ طور پر چین-جنوبی کوریا اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ۔ فریقین نے جنوبی زرد سمندر میں ماہی گیری کے فارمز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    زبان