مقامی وقت کے مطابق 25 اپریل کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے الماتی میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ موراٹ نورٹلو کے ساتھ چین-قازقستان وزرائے خارجہ کے دوسرا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور مختلف امور پر وسیع تر اتفاق رائے پایا گیا۔ فریقین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی فریم ورک کے اندر تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے، آزاد تجارت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت کریں گے، یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کریں گے اور بین الاقوامی قوانین اور انصاف کا دفاع کرتے ہوئے حقیقی کثیر الجہتی تعاون پر عمل کریں گے۔ڈائیلاگ کے بعد فریقین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کی یادداشت اور دیگر دستاویزات پر دستخط کیے۔