• صفحہ اول>>سیاست

    چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان حال ہی میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-04-29
    چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان حال ہی میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ نہیں ہوا، چینی وزارت خارجہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 22 اپریل کو ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ اس حوالے سے28 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

    زبان